• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق، 20 زخمی، واٹر ٹینکر جلا دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سمیت مختلف ٹریفک حادثات میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹائون لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب شکار پور سے کراچی آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گڑھے میں جا گری ،حادثے کے نتیجے میں 4 افرا د 35 سالہ کوثر زوجہ سعید،60 سالہ پنا زوجہ محمد علی،59 سالہ عبدالغفور ولد محمد اسماعیل اور 25 سالہ غلام فرید ولد یاسین جاں بحق ،20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق بس کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تاہم بس تحویل میں لے لی گئی ہے،علاوہ ازیں کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 40 سالہ ریحانہ جاں بحق اور متوفیہ کا شوہر مشتاق زخمی ہو گیا ،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی اور کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا، سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب مبینہ طور پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 35 سالہ شیخا زوجہ شیر افضل جاں بحق ہوگئی، گھگھر پھاٹک یوٹرن کے قریب تیز رفتارسیمنٹ سے لدے 22 ویلر ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 36 سالہ صواب خان جاں بحق ، 32 سالہ منظور حسین ولد جمعہ خان زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتارکرکے ٹریلر تحویل میں لے لیا گیا ہے، سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 30 سالہ الٰہی بخش ولد مِٹھل جاں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید