• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ بچاؤ تحریک کا 18 مئی کو باغ جناح میں جلسے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی، سیاسی ،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور پانی پر ڈاکے کیخلاف تحریک کو مزید تیز کرنے کا عزم اور18مئی کو باغ جناح کراچی میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، فنکشنل لیگ ہائوس کراچی میں سید صدرِ الدین شاہ راشدی کی زیرصدارت دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے رہنماؤں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سید زین شاہ، حلیم عادل شیخ، ڈاکٹر صفدر عباسی، قاری محمد عثمان، سردار عبد الرحیم، مولانا اسداللہ بھٹو، مسرور خان جتوئی، حسنین مرزا ،راحیلہ مگسی، احسان خان جتوئی، مظہر راہو، فقیر غلام نبی منگریو، مجاہد چنا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کی بالادستی اور پانی کے تحفظ کہ حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے سندھ دشمن حکمرانوں کو خبردار کیا کہ سندھ کے عوام کو مزید دھوکہ دینے اور گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
اہم خبریں سے مزید