کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 4سے 5روز کے دوران بارش کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کے مطابق کراچی میں اچھی بارش کے امکانات ہیں۔ بارشوں سے متعلق صورتحال آج (ہفتہ ) تک مزید کلیئر ہوجائیگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اچھی بارش کے امکانات ہیں، آنے والے 3سے 4روز کے دوران موسم گرم رہے گا۔ کراچی میں سمندری ہوائیں برقرار رہیں گی۔