• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ وتعمیرات کا وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہا ئوسنگ و تعمیرات نے فیصلہ کیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین کے سیکرٹریٹ سے ایک باضابطہ خط وزیر اعظم آفس کو بھیجا جائے گا، جس میں عوامی خدمات کی فراہمی اور ہزاروں کارکنوں کے روزگار پر ممکنہ منفی اثرات کے پیش نظر پاک-پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی جائے گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز چیئر مین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری، ایم این اے کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ چیئر مین قا ئمہ کمیٹی نے کہا وزیر اعظم کو خط لکھ دیا تھا کہ PWDختم کرنا ہے یا نہیں؟ گزشتہ تین مہینے سے جواب نہیں آیا، , وزیر مصروفیات کی وجہ سے نہیں آئے مگر وزارتِ کے سیکرٹری نے بھی اجلاس میں آنے کی زحمت نہیں کی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اٹھارہ سو چون کو محکمہ وجود میں آیا۔کیا اور محکموں میں کرپشن نہیں ہے؟اچانک پی ڈبلیو ڈی کو ختم کر کے پچیس ہزار ملازمین کی نوکریاں برخاست کر دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید