• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لائن بیک پریشر خطرناک حد یعنی 5 بی سی ایف تک پہنچ گیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)264ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس کی کمی اور ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو کی منتقلی کے باوجود قومی گیس ترسیلی نیٹ ورک اب بھی خطرے میں ہے کیونکہ لائن بیک پریشر خطرناک حد 5بی سی ایف تک پہنچ گیا ہے۔ مقامی گیس کی فراہمی میں کٹوتی نے موجودہ گیس فیلڈز کو اس خطرے سے دوچار کر دیا ہے کہ دوبارہ فعال کیے جانے پر وہ مطلوبہ قدرتی دباؤ کھو بیٹھیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے تشویشناک حد تک مقامی گیس کی مقدار میں گزشتہ صرف 9 دنوں میں 264 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کر دی ہے، جو 768 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 710 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے موجودہ گیس کے ذخائر کو دوبارہ فعال ہونے پر مطلوبہ قدرتی دباؤ کھونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ جب گیس کے کنویں بند کیے جاتے ہیں تو خام تیل اور ایل پی جی کی پیداوار بھی رک جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید