• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایفل ٹاور پر بھارت مخالف ریلی، مودی مخالف نعرے

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ)فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایفل ٹاور پر پاکستانیوں نے بھارت مخالف ریلی نکالی جس میں مودی مخالف نعرے لگائے گئے،مظاہرین پاکستان زندہ باد مودی ٹیرورسٹ کے نعرے لگاتے رہےمظاہرہ گئی گھنٹے جاری رہا مقامی لوگ اور سیاحوں کی بھاری تعداد کی توجہ مظاہرین پر مرکوز رہی بعض مظاہرے کے اسباب پوچھتے نظر آئے اور بھارتی ہیٹ دھرمی پر برہم ہوتے رہے، فرانس میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اورسیز میں انڈیا کے جھوٹے الزامات اور امن تباہ کرنے لئے دھمکیوں سمیت پانی معاہدہ کی منسوخی کے خلاف روزانہ کی بنیاد مظاہرے احتجاج اور ریلیاں نکالنے کے دعویٰ کو سچ کر دیکھایا 29 اپریل کے اگلے روز یکم مئی کو پیرس کے اہم سیاحتی مقام ایفل ٹاور پر بھر ہور مظاہرہ اور ریلی نکالی کے اور انڈیا اہم میسج کے ساتھ ساتھفرانسیسی عوام اور حکومت پر واضح کیا کہ انڈیا جنگ کے زریعے نہ صرف خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے بلکہ اس جنگی عزائم سے موسمیاتی تبدیلیوں میںپیدادہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں مزید اضافہ کرکے دنیا کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدر معروف صحافی افضل بٹ ، کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی پاکستان بزنس فورم فرانس کے چئیرمین سردار ظہور اقبال ، پی ٹی آئی کے صدر عابد ملک ، یاسر قدیر ، میاں ذوالفقار جتالہ نعیم چوہدری ، ، چوہدری ذوالفقار نکیال ، افضال ڈھل ، راجہ طاہر سدوال ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ، یاسر مردان عبدالقادر طاہر رزاق چوہدری منیر وڑائچ سمیت نے بھاری تعداد میں شرکت شرکت اور ریلی کی قیادت بھی جنگ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاہم امن پسند قوم ہیں اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید