• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب جمعہ کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایک نوجوان نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔اسپتال مقتول کی شناخت 18 سالہ ثاقب ولد مختیار جبکہ زخمی کی 19 سالہ احتشام ولد فضل احمد کے نام سے ہوئی،دونوں آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں۔مقتول کے کزن کے مطابق جاں بحق نوجوان ثاقب گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے آکر مقتول کو تھپڑ مارا اورموبائل فون چھینا۔
اہم خبریں سے مزید