• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے آپریشنز اینڈ مینٹی ننس معاہدے پر عوامی رائے طلب کرلی

اسلام آباد(اسرار خان )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعہ کو خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) اور صنعتی اسٹیٹس (آئی ایز) کے لیے سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے مجوزہ آپریشنز اینڈ مینٹی ننس (او اینڈ ایم) معاہدے کے ایک نئے تیار کردہ مسودے پر عوامی رائے طلب کی ہے۔ نئےمسودہ میں اہم آپریشنل کردار، کارکردگی معیار اور قانونی ذمہ داریاں بیان کی گئی ہیں۔ وزارت توانائی کی ہدایت پر سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ایکس ڈبلیو-ڈسکو) کی جانب سے جمع کرائے گئے مسودہ معاہدے کا مقصد مخصوص ایس ای زیڈز اور آئی ایز میں بجلی کی تقسیم اور سپلائی کی خدمات کو منظم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید