• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی و سکھ کمیونٹی کا خالصتان کے حق میں مظاہرہ

لندن (این این آئی) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کی حالیہ جارحیت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کیخلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔بھارتی حالیہ جارحیت اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف زبردست احتجاج‘ بن کے رہے گا‘ لیکر رہیں گے خالصتان کے نعرے، مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں سکھ مرد و خواتین شریک ہوئیں، جنہوں نے آزاد خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور خالصتان کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بن کے رہے گا خالصتان، ہم لے کر رہیں گے خالصتان کے فلک شگاف نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید