• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد صحافت ریاست کی دشمن نہیں بلکہ عوام کی آواز ہے، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آزاد صحافت ریاست کی دشمن نہیں بلکہ عوام کی آواز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں، بلاول بھٹو نےعالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں، ایڈیٹرز، فوٹوگرافرز اور میڈیا کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور عوام کے سچ جاننے کے حق کے متعلق اپنے عہد کی پاسداری کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے۔ بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عالمی یوم آزادی صحافت ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صحافت محض پیشہ نہیں بلکہ ایک عوامی خدمت، آمریت کے خلاف ڈھال اور جمہوری معاشروں کے لیے زندگی کی علامت ہے۔
اہم خبریں سے مزید