• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور( جنگ نیوز ،ما نیٹرنگ سیل)بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور 90برس کی عمر میں چل بسیں۔ان کی موت کی تصدیق کوکیلا بین امبانی اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے کی۔نرملا کپور، مشہور فلم پروڈیوسر سورندر کپور کی اہلیہ تھیں۔ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں بونی، انیل، سنجے اور رینا کپور شامل ہیں، وہ ارجن کپور، سونم کپور، ریا کپور، جھانوی کپور، خوشی کپور سمیت کئی فلمی ستاروں کی نانی اور دادی بھی تھیں۔گزشتہ سال ستمبر میں نرملا کپور نے اپنی 90ویں سالگرہ خاندان کے ساتھ جوش و خروش سے منائی تھی۔
اہم خبریں سے مزید