ڈھاکہ ( مانیٹرنگ سیل )سابق بنگلہ دیشی میجر جنرل اے ایل ایم فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملہ کرکے قبضہ کر لینا چاہیے۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے چین کے ساتھ عسکری تعاون کا آغاز ناگزیر ہو چکا ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب بھارت کی ان سات ریاستوں کو "سیون سسٹرز" کہا جاتا ہے اور ان کی سمندر تک رسائی نہیں ہے۔