• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے خواتین یونیورسٹی میں تربیتی سیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ریسرچ کو بڑھانے کے حوالے سے ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا ، یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور برطانیہ کے تعاون سے منعقدہ تربیتی سیشن کا عنوان ’’بین الاقوامی ہم آہنگی پاکستان برطانیہ میں ایجوکیشن اور ریسرچ میں تعاون کو بڑھانے ،اور پسماندہ علاقے کی خواتین کے ریسرچ میں کردار ‘‘ تھا تقریب کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ملیکہ رانی نے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ برٹش کونسل کی ٹرانسنیشنل ایجوکیشن 2022کی رپورٹ میں جن تین اہم چیلنجوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان سے نمٹنے کے ذریعے پاکستان-برطانیہ کے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ان چیلنجوں میں برطانیہ اور پاکستانی ماہرین تعلیم کے درمیان مشترکہ ریسرچ کی کم ہوتی ہوئی تعداد، پاکستانی فیکلٹی کے لیے دور دراز سے پی ایچ ڈی کرنے کے محدود مواقع، اور خواتین محققین کی شرکت اور ترقی کو بڑھانے کی فوری ضرورت شامل ہیں ،انہوں نے اوورلیف، آن لائن لاٹیکس ایڈیٹر، ور تکنیکی رپورٹس کو آسانی سے فارمیٹ کرنے کا طریقہ سکھایا، اس موقع پر اساتذہ بھی موجود تھیں۔ 
ملتان سے مزید