• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور،شاہ شمس ،گلگشت اوربی زیڈ کے علاقے کاشف رفیق ،جعفر بشیر ،مختیار حسین،شہزاد اور عامر کے موبائلزفونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے یاسین سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل لے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد فیصل سے نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 18ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ساجد بھٹی سے دو مسلح ڈاکو نقدی و دوموبائل چھین لیے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے فیصل رشید سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ محمد علی ، محمد سلطان ، عابد حسین ، قرۃ العین ،اعجاز حسن ، عقیل نیاز ،محمد اقبال ، مزمل رفیق ، شفیق ،عبدالوہاب ، محمد عرفان ، نذیر احمد بلوچ ،اختر حسین ، دانیال یاسین ، محمد زبیر، امیر عبداللہ اور انور شیر کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ 
ملتان سے مزید