ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں جدید اپیل منیجمنٹ سسٹم کا گزشتہ روز افتتاح کیا گیا، یہ سسٹم وکلاء کو فوری معلومات کی فراہمی کیلئے متعارف کرایا گیا ہے ، تقریب کا اہتمام ملتان ٹیکس بار کے عہدیداران نے کیا۔ تقریب کا افتتاح جوڈیشل ممبران میاں عبدالباسط اور محمد اعظم نے فیتہ کاٹ کر کیا جبکہ صدارت صدر ٹیکس بار ملک خادم حسین میتلا نے کی ۔