ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایگزیکٹیو کمیٹی کے احتجاجی و مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور دہشت گرد مودی کسی غلط فہمی میں رہ کر پاکستان سے جنگ کا تصور بھی نہ کریں ورنہ پاکستانی قوم اور افواج ایسا سبق سکھائیں گے کہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجاکر طبیعت ٹھیک کردیں گے کہ دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکے ۔