• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی بحالی، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کااحتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور نشتر ہسپتال کے معطل اور نوکریوں سے برخاست ہونے والے ہیلتھ ملازمین کی بحالی کے مطالبے کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پریس کانفرنس و احتجاجی ریلی، نشتر سمیت ملتان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں ہڑتال کا اعلان،اختیاری آپریشن لسٹ کا بھی بائیکاٹ جاری، انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ نہ رکا تو اڑتالیس گھنٹے میں نشتر ہسپتال میں ان ڈور سروسز معطل کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بھی سروسز معطل کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج پر نشتر ہسپتال کے 4 ڈاکٹروں اور چھ پیرا میڈیکل اسٹاف ملازمین کو معطل کرنے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر سلمان لاشاری, ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی،رانا عامر، وسیم سلیم، اشرف ساقی،راؤ نعمان،نورین سمیت دیگر قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے کالے قانون کو واپس لیکر مذاکرات کا راستہ بحال کرے،نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مزمت کرتے ہیں، انتقامی کاروائیوں اور نجکاری کے قانون پاس کرکے ہزاروں ملازمین کا بے روزگار چھیننا ہیلتھ ملازمین اور عام عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
ملتان سے مزید