• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد تجاوزات ٹیم پر حملہ کرنیوالے افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کی انسداد تجاوزات ٹیم کی جانب سے کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی کرنے پر مالکان کا حملہ ، کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ شاہ رکن عالم میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز شہریوں کی جانب سے غوث پورہ میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی شکایات کی گئی تھیں ، میونسپل کارپوریشن ملتان کی انسداد تجاوزات ٹیم کاروائی کیلئے وہاں گئی تو مالکان علی رضا، نجم حسین، علی حیدر سمیت دیگر افراد نے لڑائی جھگڑا شروع کردیا اور ملازمین کو غلیظ گالیاں جبکہ انسداد تجاوزات ٹیم کی گاڑی روک کر عملہ کو یرغمال بنا لیا جس پر 15کرکے ملازمین کو چھڑوایا گیا ۔
ملتان سے مزید