• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور آج بھی شکاگو جیسی قربانی دے رہا ہے، سرائیکستان جمہوری پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر)عالمی یوم مزدور کے موقع پر سرائیکستان جمہوری پارٹی کے چیئرمین مخدوم سید مہدی الحسن شاہ نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا مزدور آج بھی شکاگو کی رسم قربانی انجام دے رہا ہے۔ اپنے وسائل اور وسیع ترین محفوظ ذرائع کا حامل ہونے کے باوجود دربدری مقدر بنادی گئی۔اجلاس میں شریک چیئرمین سردار ایوب خان رند۔ سرپرست اعلیٰ سید فرحت عباس شاہ نقوی۔ مرکزی صدر میاں امتیاز احمد شیخ۔ سینئر نائب صدر ملک گل بہار بھٹہ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ۔ مرکزی صدر دختران سرائیکستان ونگ دختر سرائیکستان محترمہ طوبیٰ متین شیخ۔ سٹی صدر ملتان مہر حق نواز لک۔صوبائی صدر سرائیکستان وسیب ارشاد حسین بلوچ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری ظفر اللہ خان ملغانی۔ مرکزی ترجمان قاری محمد امین فریدی۔ ڈپٹی سرپرست اعلیٰ غلام مرتضیٰ خان مغل اور ڈویژنل صدر کراچی ارشد جتوئی اور اعجاز احمد بھٹی نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید