• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں گر فتار 7ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ،مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہرکن عا لم کو ہراسا ں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات فروشی کے الزام میں گر فتار 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا نے کا حکمم دیا ہے۔ ۔قطب پور پولیس نے ملزم اعجاز سے 10لیٹر شراب،ممتاز آباد پولیس نے ملزم عبدالستار سے5لیٹر شراب،کوتوالی پولیس نے ملزم ریاض سے 560گرام چرس ،ملزم رضوان سے 560گرام چرس جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی عدالت نے پولیس کی استدعا پر7ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ھے ۔کٹ جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کے بعد منظور،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا نے کا حکمم،شہری کو تاوان کے لئے اغواکر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتا ری وکلا بحث کے بعدمنظور،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد منظور،شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم،شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ملتان سے مزید