• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلباء میں ہیلمنٹ کی تقسیم شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طلباءکو حادثات سے بچانے کیلئے ان میں ہیلمنٹ کی تقسیم شروع کردی گئی ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ رفاہ عام ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کی۔ڈپٹی کمشنر نے داخلہ مہم کے دوران طلباءکے داخلے کئے اور طلباءمیں ہیلمنٹ تقسیم کئے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں حادثات میں کمی لانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلباءکے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جائیں گے جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ نے تعلیمی نظام پر بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید