• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے 2280گرام چرس اور پسٹل برآمد کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کینٹ پولیس نے ملزم سدھیر سے ریوالور جلیل آباد پولیس نے ملزم فیاض علی سے پسٹل مظفر آباد پولیس نے ملزم عرفان سے پسٹل صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے پسٹل اور صدر جلالپور پولیس نے ملزم اسلم سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور اپنے ہی ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج ،پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 14افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے عدالت عالیہ میں جعلی پرت داخل کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید