• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری متحد ہو کر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرے، خواجہ محمد شفیق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تاجر برادری متحد ہو منظم ہو کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرے تاکہ مسائل حل ہوں اور ہم اپنے کاروبار کو بہتر طور چلا سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ابدالی روڈ یونٹ فرنیچر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے انجمن تاجران ابدالی روڈ کے نائب صدر فیصل حق بھٹہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سلمان مقبول سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب میں صدر ابدالی روڈ ملک طیب ارائیں سرپرست اعلی عامر نواز سیا ل،جنرل سیکرٹری آصف خان،شیخ بدر منیر،شرف الحق بھٹہ،،احتشام الحق،عزیز الرحمن انصاری،خواجہ محمد فاروق،ارشد باجوہ،حاجی جاوید،محمد عمران دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید