• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم 50 ہزار روپے مقرر کیا جائے، حاجی محمد اقبال

پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر و صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔حکومت پر زور دیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے غریب عوام کو بجٹ میں خصوصی ریلیف دیا جائے ۔قیامت خیز مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہے۔جبکہ حکمران طبقہ اقتدار کی مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ ملک کا نظام محنت کشوں کے خون پسینے سے. چلتاہے۔لہذا مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ونیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کرکے مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم 50ہزار روپے مقررکیا جائے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوم مزدور کے موقع پر لیبر کمپلیکس پشاور میں یونین عہدیداروں اور محنت کشوں کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ، صوبائی وائس چیئر مین یاسر کامران ، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر۔جائنٹ سیکرٹری طارق خان ، سیکرٹری فنانس اینڈ ویلفیئر ناصرخان ، ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند اور دیگر نے خطاب کیا۔

پشاور سے مزید