• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کالونیوں کے مالکانہ حقوق مزدوروں کو دیئے جائیں، یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن

پشاور(وقائع نگار) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیبر کالونیوں کو فوری طور پر مالکانہ حقوق دیئے جائیں اور مزدوروں کو ماہانہ مقررہ اجرت یقینی بنایا جائے ساتھ ہی غیر رسمی شعبوں کے مزدوروں کو رجسٹرڈ کیا جائے اس سلسلے میں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم مزدور سے متعلق پشاور باچا خان چوک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی صدر محمد اقبال، مرکزی چیف آرگنائزر ولی محمد، جنرل سیکرٹری رازم خان، ملک نوید اور دیگر مزدور رہنماؤں نے شرکت کی شرکاء نے کہا کہ مزدوروں کی ماہانہ اجرت اور دیگر قوانین پر عملدرآمد پوری طرح نہیں کیا جا رہا مزدوروں کی ماہانہ اجرت میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جائیں کارخانوں میں مزدوروں کو ماہانہ مقررہ اجرت نہیں دی جا رہی جس سے ان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے قربانی دینے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے
پشاور سے مزید