• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرٹیکس ڈی آئی خان کا شہر میں پبلک کچہری کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس پشاور یاسر علی کی خصوصی ہدایت پر کمشنر ڈی آئی خان زون نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پبلک کچہری کا انعقاد کیا جس میں تاجر برادری سے وابستہ افراد نے شرکت کیاس موقع پر ان لینڈ ریونیو آفیسر شیر عالم نے ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ ملک کی معاشی استحکام کےلئے ٹیکس لینے اور دینے والوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگاپبلک کچہری میں شامل افراد نے پوائنٹ آف سیل اور دیگر ٹیکس معاملات کے بارے میں سوالات پوچھے اور تسلی بخش جوابات ملنے پر انہوں نے ٹیکس حکام کا شکریہ ادا کیایاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات کا مقصد ٹیکس افسران کی دیانتداری، کام میں شفافیت اور ٹیکس سے متعلق مسائل کی بلا تاخیر ازالہ کےلئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو چیف کمشنر کی اولین ترجیح ہے
پشاور سے مزید