• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل امبار اتمان خیل قوم کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار) ضلع مہمند تحصیل امبار اتمان خیل قوم نے اجلاس عامہ کے بغیر پہاڑ کی لیز کرانے پر ضلعی انتظامیہ مہمند کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ سروشا پہاڑ میں قیمتی معدنیات نیفرائیٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیں 2012 میں مذکورہ قوم نے سراج نامی ٹھیکیدار کو 70 میٹر مائن دیا تھا تاہم انہوں نے منرل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کرکے بغیر اجلاس عامہ اور قوم کی مرضی کے بغیر 600 ایکڑ ایریا پر لیز کر دیا بعد میں قوم نے اعلیٰ حکام کے دفاتر میں اس ٹھیکیدار کے خلاف درخواست دی لیکن کسی نے قوم کی فریاد نہیں سنی اب منرل ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ نے شیڈول 8 کے خلاف ہماری 600 ایکڑ ایریا کو 50,50 ایکڑ کرکے ہماری مرضی کے بغیر اور بغیر اجلاس عام مذکورہ ٹھیکیدار کے نام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس پر قوم نے منرل ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر روکنے اور لیز کینسل کرنے کی دوسری درخواست دی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، کور کمانڈر پشاور اور معدنیات محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں نوٹس لیں اور اس ممکنہ لیز کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں ورنہ قوم عدالت سے رجوع کرے گی
پشاور سے مزید