• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں داخل بچے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سعید ظاہر ایڈووکیٹ

پشاور ( وقائع نگار ) سابقہ اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور محمد سعید ظاہر ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر غریب مزدور کے بچوں کو تعلیم کی بابت صوبائی حکومت کے وعدے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں پشاور صدر میں گورنمنٹ ہائی سکول سلوان نزد سنہری مسجد پرائمری سیکشن میں 400 بچے زیر تعلیم ہیں اور 400 بچوں کے لیے صرف اور صرف پانچ اساتذہ تعینات ہیں جو کہ بچوں کے ساتھ اور اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے اسی طرح ہائی سکول میں نہ تو بچوں کو کتابیں دی گئی ہیں سکول کے بچے خالی بیگ سکول جاتے ہیں۔صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر تعلیم آئے روز میڈیا میں بڑے بڑے اشتہارات دے رہے ہیں کہ لاکھوں بچے سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں،،مگر جس سکولوں میں بچے داخل ہیں وہ بچے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سکول میں پانی کا مسئلہ الگ سے ہےانہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم فوری طور پر گورنمنٹ ہائی سکول سلوان میں اساتذہ کی تعداد بڑھاکر بچوں کو مفت کتابیں فوری مہیا کی جائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ا علی حکام لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور ان افسران کی وجہ سے سرکاری سکولز تباہ و برباد ہو چکے ہیں اس لیے بچوں کے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکول میں داخل کرا رہے ہیں یا تو تمام سرکاری سکولوں کو بند کیا جائے یا سرکاری سکولوں کو سہولیات فراہم کیے جائیں
پشاور سے مزید