• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 2 گاڑیوں، 22 موٹرسائیکلوں سے محروم، 19 موبائل، نقدی چھین لی گئی

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 99وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ دو کاریں ، 22موٹر سائیکل،39موبائل فون اور اڑا لئے گئے ،28گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سیٹلائٹٹائو ن میںتین نوجوان ٹیکسی ڈرائیور محمد ارشد کو نشہ آور مشروب پلا کر کار اے ایل ایچ 669لے کر چلتے بنے۔ تھا نہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کورال کے علاقوں سے دو موٹر سائیکل اور تھانہ آبپارہ ، تھانہ مارگلہ ،تھانہ شالیمارسمیت راولپنڈی کے 8تھانوںکے علاقوں سے 11 موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ8موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف12مقدمات درج ہوئے جن میں4 موٹر سائیکل چوری ، 2 موٹر سائیکل، تین موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی ۔ تین گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ نیو ٹائون کے علاقے کمرشل مارکیٹ میں دو موٹر سائیکل سوار زین علی سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل فون اور 32 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے زاہد عباسی کے آفس سے دو لیپ ٹاپ، تھانہ ویسٹریج کے علاقے میںشہریار کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید