• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے حملہ کیا تو قوم فوج کیساتھ ملکر منہ توڑ جواب دیگی، سنی علماء کونسل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی،قائد ڈویژن مفتی تنویر عالم فاروقی،قائد اسلام آباد حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا وقار احمد نے انڈیا کی دھمکیوں اور جارحیت کے خلاف جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی اسلام آباد سے نکلنے والے انڈیا مردہ باد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تو پوری پاکستان قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کو منہ توڑ جواب دے گی۔انڈیا بذات خود ایک دہشتگرد ملک ہے اور خود کشمیر میں دہشتگردی کروا کر پاکستان پر جھوٹا الزام لگا رہا ہے۔قائدین نے کہا کہ انڈیا پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کروا کر خطہ میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ہم اقوام متحدہ، او آئی سی، اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں ۔
اسلام آباد سے مزید