• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے تھرڈ روڈ پر جمعہ کی شام راولپنڈی کے دو موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں موٹر سائیکل سواروں اسماعیل اور عبد الرحمن کی عمریں 18 بتائی جاتی ہیں اور دونوں تھانہ وارث خاں کے علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا موٹر سائیکل سوار آپس میں ریس لگا رہے تھے کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹکرا گئے اور موت کے منہ میں چلے گئے۔
اسلام آباد سے مزید