• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے اغواء اور 9 کروڑ تاوان طلب کرنیوالے کانسٹیبل سمیت 8 افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں واقع گرڈ سٹیشن انچارج غلام حسین کو اغواء کرکے 9 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے پنجاب پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت 8 افراد کو گرفتار کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔ملزمان میں عادل ، خضر ، بشیر ، طاہر ، حسین ، نومان اور زائد شامل ہیں۔مغوی کی اہلیہ کی رپورٹ پر ایس ایس پی شعیب خان کی ہدایت مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں پولیس نے فراش ٹاؤن میں چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتار کیا ۔
اسلام آباد سے مزید