• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ترقیاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کر ایا جا ئے، چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ خصوصاً سیکٹر ڈویلپمنٹ، بیوٹیفکیشن، سینی ٹیشن، نئی شاہرات اور انڈر پاسز کی تعمیر عوام کی سفری سہولیات میں مزید بہتری ، الیکڑک بسوں کی تعداد میں اضافہ، کیبل کار، خصوصاً ایف نائن پارک، لیک ویو پارکس کی اپلفٹینگ، تھیم پارک، ایڈونچر پارک کے بارے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین سی ڈی اے نے تمام ترقیاتی پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلام آباد کی قانونی و غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹوں کی لسٹ نہ صرف سی ڈی اے ویب سائٹس پر لگانے بلکہ اسے میڈیا میں مشتہر کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید