• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی سکینڈل میں برطرف تحصیلدار کا ریڈر معطل ہونے کے باوجود اپنی سیٹ پر موجود

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں مس کنڈکٹ پر معطل جونیئر کلرک بدستور سرکار ی فرائض ادا کر رہا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے گڈ گورننس اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے باوجود کئی ملازمین تاحال اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں۔ ذرائع کے مطابق3دسمبر2024کو ابرار قریشی جونیئر کلرک گریڈ گیارہ کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر آفس سے تبدیل کرکے تحصیلدار سٹی کا ریڈر لگایا گیا تھا۔تین مارچ2025کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ابرار کو مس کنڈکٹ پر معطل کردیا تھا۔ ڈیوٹی کرنے کے حوالے سے اے ڈی سی آر سے رابطہ کرکے پوچھا گیا تو کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق ابرار قریشی سرکاری بنک اراضی سکینڈل میں برطرف تحصیلدار کا ریڈر تھا اور اسی لئے معطل کیا گیا لیکن وہ بدستور سرکاری امور انجام دے رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید