راولپنڈی( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) ہولی فیملی ہسپتال میں گزشتہ روز مریض کےساتھ آنے والے شخص کو تھپڑ مارنے اور بدسلوکی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو برطرف کر دیا گیا ۔ نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ انتظامیہ نے کارروائی اٹینڈنٹ کو تھپڑ مارنے اوربدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی۔