• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے بندرگاہ کے اطراف ٹریفک کی بندش پر خدشات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 11 دن کی بندش کے بعد ببر لوئی روڈ کے دوبارہ کھلنے سے بندرگاہ کے اطراف شدید ٹریفک کی بندش پر اپنے خدشات کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کارگوسروس کی معطلی سے اشیاء کی نقل مکانی روک دی گئی تھی، اب یک دم راستوں بحالی سے داخلی اور خارجی مقامات پر ٹریفک کی بندش کا مسئلہ سامنے آرہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چائنا پورٹ (SAPT) پر متعدد جہازوں کے لنگر انداز ہونے اورٹریفک کی روانی کا بار بار متاثر ہونا تکلیف کا باعث بن رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے ٹریفک پولیس کو موجودہ ٹریفک بحران سے نمٹنے اور مستقبل میں پیش آنے والی روکاٹوں کے پیش نظر اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید