• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کرنٹ لگنے جاں بحق، دوسراکھمبے سے کبوتر پکڑتے جھلس گیا

لاہور( کرائم رپورٹرسے ) باٹا پور جلو موڑ کے علاقہ میں 24 سالہ شہزاد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ،شہزادچھت پر لگے وائی فائی انٹینے کو ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کے تارسے چھوگیا، دیپالپور کارہائشی تھا۔داتا دربار کے علاقے میں پیر مکی دربار کے قریب ہائی وولٹیج تاروں سے منسلک کھمبے پر کبوتر بیٹھا ہوا تھا۔کبوتر پکڑنے کے لئے نامعلوم نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا اور کبوتر پکڑتے ہوئےکرنٹ لگنے سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ بجلی چلی جانے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی ۔
لاہور سے مزید