لاہور(خبرنگار)15محرم الحرام تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو چیئرمین آگیگا خالد جاوید سنگھیڑہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے رہنماؤں پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، کاشف شہزاد چوہدری، شفیق گجر، پروفیسر حسن رشید، رانا اسد، آزاد گجر ،طاہر اسلام ودیگر نے کہا ہے کہ 25 جون کو ہزاروں ملازمین کے احتجاج نے کچھ ناعاقبت اندیش عناصر، خود ساختہ رہنماؤں اور مفاد پرست ٹولے کو حواس باختہ کر دیا ہے آگیگا کے کامیاب احتجاج کی بدولت اسمبلی اجلاس میں حکومت کی ملازمین کش پالیسیوں پر اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت پنجاب کو جھنجھوڑا اور ملازمین کے مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں فی الفور پورا کرنے مطالبہ کیا ہمیں چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ملازمین متحد ہیں انشاءاللہ ملازمین کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی قیادت ہمیشہ حالات اور وقت کی مناسبت سے متفقہ فیصلے کرتی ہے مفاد پرست ٹولہ ہر تین ماہ بعد نام اور بھیس بدل کر جگ ہنسائی کا سامنا کرتا ہے اور سستی شہرت کے لئے آگیگا قائدین پر تنقید کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے لہٰذا ہوش کے ناخن لیں آگیگا ملازمین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اگر 11 جولائی(15 محرم الحرام) تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو چیئرمین آگیگا خالد جاوید سنگھیڑہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔