• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ناکوں کے باوجود چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز اور گاڑیاں چھین لیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں پولیس کے جگہ جگہ ناکہ بندی کے باوجود شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں اضافہ شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گرین ٹاون میں سلیم کے گھر سے ڈاکو 4لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں دلاور کی دوکان سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں عنایت سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,گجرپورہ میں نثار سے 70ہزار روپے اور موبائل فون, ملت پارک میں نوید سے50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا ماڈل ٹاؤن اور شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید