• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ ہوا۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری فضل الرحمن اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم میں محرم الحرام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے اس موقع پر محرم الحرام اور پاک پتن عرس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفننگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں حفاظتی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام کو پر امن بنانے کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے کوآرڈی نیشن میں ہیں۔ حساس مجالس و جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید