• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دن پر بھی بلوچستان کے صحافی احتجاج پر مجبور ہیں‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کاکڑ نے کہا ہے کہ آزادی صحافت صرف نام کی حد تک رہ گئی،آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کا اپنے حقوق کے لئے احتجاج اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نہ ہی صحافت آزاد ہے اور نہ ہی اس ملک میں آزادی رائے کا حق کسی کو حاصل ہے ۔ آئین کی پامالی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے آزادی رائے پر قدغن کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ، میڈیا پر سنسر شپ پہلے سے عائدجبکہ اب پیکا ایکٹ کے سیاہ قانون کو لاگو کیا گیا اور اخباری صنعت کو تباہی سے مزید دوچار کرنے کے لئے سرکاری اشتہارات کو BPPRA کومنتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے باعث صوبے سے شائع ہونیوالے اخبارات اور جرائدجن کا سرکاری اشتہارات پر انحصارہے اسطرح کے ناروا فیصلوں کے باعث اشاعتی ادارے، خبر رساں ادارے،اخبار مارکیٹ اور پرنٹنگ پریس سمیت تمام شعبے بند ہوجائینگے اور ہزاروں ملازمین بیروزگار ہوں گے جس کی ذمہ داری فارم 47کی حکومت ہو گی۔ پشتونخوامیپ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید