• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم صحافت ‘ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے زیراہتمام مظاہرہ

کوئٹہ(پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے زیراہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان ترین ، آغا عبید، نذر زمرد ،بہرام بلوچ وانجمن اخبار فروشاں کے میر احمد راسکو وال نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان کا پرنٹ میڈیا یوم سوگ منا رہا ہے ۔ صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا ہزاروں افراد کوروزگار فراہم کررہا ہے اسی وجہ سے بلوچستان میں اسے صنعت کا درجہ حاصل ہے ،پرنٹ میڈیا کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔مقررین نے کہا کہ صوبے کی اخبار مارکیٹ بھی بے تحاشا مسائل سے دوچار ہے حکومت کی جانب سے اخبار مارکیٹ کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز تو مقرر کئے گئے لیکن آج تک فنڈز ریلیز نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے ہمیشہ صوبے کے صحافتی اداروں اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت اور توانا آواز بلند کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی گئی کہ پرنٹ میڈیا کا گلہ نہ گھونٹا جائے کیونکہ صوبے کے ہزاروں خاندان اس سے وابستہ ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید