• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ساجد میرکی وفات سے پیداہونیوالا خلاء مدتوں پر نہیں ہوگا، مجلس تحفظ ختم نبوت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی خطیب عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی شوری کے رکن شیخ الحدیث مولانا انوار الحق حقانی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ساجد میر پاکستان اور عالم اسلام کے ممتاز مذہبی رہنما تھے اسلامی دینی تحریکات اور مذہبی معاملات میں ان کا ہمیشہ قائدانہ کردار رہا ہے عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے میدان میں ان کی آواز ایک مضبوط اور جاندار حیثیت رکھتی تھی وہ اعتدال پسند رہنما تھے وہ طویل عرصہ تک سینیٹر رہے اسمبلی کے فلور پر اسلامی اقدار کی سربلندی اور اسلام مخالف قوانین کے لیے قرآن و سنت کے مطابق موقف پیش کرتے رہے انہوں نے کہا کہ انکی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا ء مدتوں پر نہ ہو سکے گا رب غفور وکریم انہیں اکے ساتھ رحمت و مغفرت کا معاملہ فرمائے اور ان کے اہل خانہ پیروکاروں اور معتقدین کو صبر و استقامت نصیب فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید