• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن پی ٹی آئی کا سرمایہ‘ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ہر کوئی ملک کو لوٹنے میں لگا ہوا ہے، سیاسی صورتحال صرف پیسے کے بل بوتے پر چل رہی ہے، ملک کی تمام جماعتیں ترقیاتی سیاست سے ہٹ کر ٹھیکیداری سیاست اور لوٹ مار میں لگی ہوئی ہیں جن کا کردار عوام کے سامنے ہے بلکہ عوام نے ان جماعتوں اور ان کے رہنمائوں کو پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ زیادتی کی ذمہ دار اقتدار پر قابض جماعتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیاجائے گا ، آج بھی پارٹی کا ہر کارکن عمران کیساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے۔ درایں اثناء انہوں نے بیان میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی معدنیات غیرملکی قوتوں کے حوالے کرنے اور اس سلسلے میں اسمبلیوں سے بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معدنیات کے شعبے کے ماہر حقیقی مائنز اونرز اور پاکستان مائننگ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے ایسے بل کی منظوری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید