کوئٹہ(پ ر)انصاف لائرز فورم بلوچستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ شمس الرحمن رند ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جمیل بوستان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالحکیم زرین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محب اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ غلام نبی داجلی ایڈوکیٹ وہ دیگر اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ نوشکی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، حکومت کی جانب سے تاحال ان غریب اور نادار افراد کے لیے کسی قسم کی امداد کا اعلان نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے تا حال صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں شہید قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی ان کی کسی قسم کی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا جو قابل افسوس عمل ہے،صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء اور زخمیوں کے لیے فوری طور پر مالی معاونت کا اعلان کیا جائے اور جلد از جلد رقم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔