کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار اور ڈاکٹر منظور احمد سمیت دیگر آفیشلز نے لسبیلہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر تیمور خان قمبرانی اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ اجلاس منعقد کی ۔جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر تیمور خان قمبرانی نے یونیورسٹی اور ایگریکلچر فیکلٹی کے متعلق کمیٹی کو تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی ۔ایگریکلچر ایکریڈیشن کے وفد کے دورے کا مقصد مختلف ڈگری پروگرامز کے معیار ،جانچ اور اس میں مزید بہتری کے لئے اپنے سفارشات دینا تھیں۔ وفد نے فیکلٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس ،لیبارٹریز اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا ۔علاوہ ازیں وفد نے طلبا کے ساتھ ایک سیشن بھی منعقد کیا جس میں تعلیمی سرگرمیوں کے متعلق بات چیت کی گئی ۔