• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی میر محمد انور ڈومکی کے انتقال پر میرکریم اور شعیب نوشیروانی کا اظہار غم

کوئٹہ(پ ر) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نےپارٹی کے بزرگ رہنما سابق یوسی چیئرمین حاجی میر محمد انور ڈومکی کےانتقال پر د کھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی رحلت کو پارٹی اور علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بے ضرر انسان اور میرے کاروان کا ایک مخلص اور باوفا جفاء کش رکن تھے ان کی ناگہانی رحلت کا سن کر مجھے دلی صدمہ اور دکھ پہنچا ہے انہوں نے کہا پارٹی اور عوام کے لیے مرحوم سیاسی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دکھ اور غم کی اس گھڑی کے موقع پر میں اور پورا پارٹی سو گوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر شریک ہے اللہ پاک حاجی محمد انور ڈومکی کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید