• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ساجد میر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ ہدایت الرحمٰن بلوچ

کوئٹہ ( پ ر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن نے کہاہےکہ علامہ ساجدمیرکی دینی اورسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں اتحاد امت دین کی ترویج واشاعت کیلئے ساجد میرنے بہت اہم کارنامے سرانجام دیے۔ان کی رحلت سے بہت بڑاسیاسی دینی خلاپیدا ہوا جوبہت دیرومشکل سے پرہوگامشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان پارٹی کے دکھ دردمیں شریک ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسرعلامہ ساجدمیرکے انتقال پرمرکز جمعیت اہل حدیث جامعہ سلفیہ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر زاہد اختر بلوچ عبدالمجیدسربازی ودیگرذمہ داران بھی ہمراہ تھے ۔
کوئٹہ سے مزید