کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میںیوم صحافت کے موقع پر کہا ہے کہ صحافت محض خبر رسانی نہیں بلکہ عظیم قومی خدمت ہے۔ آزاد، غیرجانبدار اور ذمہ دار صحافت ہی کسی معاشرے کی فکری پختگی، جمہوری استحکام اور انسانی حقوق کے فروغ کی ضامن ہوتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کی قیادت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تنقید کو مثبت رخ دیا جائے، ایسی تنقید جو اصلاح کا پیش خیمہ بنے نہ کہ کردار کشی، نفرت یا مایوسی کو فروغ دے۔ صحافی معاشرے کے آئینہ دار اور ان کا قلم امید، بہتری اور انصاف کی نوید بننا چاہئے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات، وسائل کی کمی اور خطرات کے باوجود سچائی، دیانت اور جرأت کا علم بلند رکھا۔ ہم ان کی قربانیوں، جدوجہد اور پیشہ ورانہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔درایں اثناء بیان میں مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔