• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاء کالجز کے امتحانی سیشن لیٹ ہونے کا نوٹس لیا جائے، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے ضلع سیکرٹری یار محمد بریال، سینئر معاون واسع سنزر، اطلاعات سیکرٹری حفیظ اللہ یاد، آفس سیکرٹری شہزادہ ترین، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمود خلجی اور ثقافت سیکرٹری صالح وطن شاد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ لاء کالجز کے پچھلے چار پانچ سال سے سالانہ امتحانی سیشن کا لیٹ ہونا علم دشمن اور افسوس ناک عمل ہے واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں پانچ سے چھ مختلف پرائیویٹ لاء کالجز ہیں اور یونیورسٹی سے منسلک ہیں ان کے سالانہ امتحانات یونیورسٹی لیتی ہے لیکن ان کے سیشنز کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا ۔ سال 2020 میں داخلہ لینے والے طلباء جن کا سال 2024 میں پانچ سال پورے ہوچکے ہیں لیکن آج تک ان کی ڈگری نہ صرف مکمل نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ پانچویں سال کا امتحان نہیں ہوا ہے ۔ پچھلے سال دسمبر میں ہونے والے امتحانات کے نتائج تاحال جاری نہیں ہوئے جو کے سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔طلباء مختلف مسائل کا شکار ہیں اور سخت ذہنی اضطراب کا شکار ہیں اپنے مستقبل سے مایوس ہیں ۔یونیورسٹی انتظامیہ جان بوجھ کر امتحانات کا انعقاد اور نتائج میں تاخیر کرتی ہے جس سے مختلف کالجوں کے مختلف سیشنز میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ ان کالجز کے سنگین مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ جو کہ نہایت تشویش ناک ہے ۔پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کے جلد مسئلے کو حل کیاجائے بصورت دیگر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ہر فورم پر آواز بلندکرے گی ۔
کوئٹہ سے مزید